ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسمبلی انتخابات روکنے کے بجائے لوک سبھا انتخابات وقت سے پہلے کرانے کانگریس کا حکومت کو مشورہ

اسمبلی انتخابات روکنے کے بجائے لوک سبھا انتخابات وقت سے پہلے کرانے کانگریس کا حکومت کو مشورہ

Tue, 14 Aug 2018 23:42:58    S.O. News Service

نئی دہلی،14اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات روکنے کے بجائے لوک سبھا انتخابات وقت سے قبل کرانے کا حکومت کو آج مشورہ دیا اور کہا کہ اس معاملے میں من مانی کی گئی تو پارٹی اسے عدالت میں چیلنج کرے گی۔

کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت، کانگریس قانون سیل کے سربراہ وویک تنکھا اور راجستھان پردیس کانگریس سربراہ سچن پائلٹ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات روک کر وہاں صدارتی حکومت لانے کی سوچ رہی ہے تو وہ غلط کررہی ہے اوراسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

مسٹر گہلوت نے کہا کہ ایک ساتھ انتخاب کرانے کی بات کرکے بی جے پی صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ اگر بی جے پی کے دل میں انتخاب کے عمل کو بہتر کرنے کی سوچ ہوتی تو اپوزیشن پارٹیوں سے پہلے بات کرتی لیکن اسے صرف انتخابی فائدہ حاصل کرنا ہے۔ اس لئے ایک ساتھ انتخابات کی بات کی جارہی ہے۔


Share: